قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چار ٹیکنیکل اسسٹنٹس کی سکیل 14میں اپ گریڈیشن

منگل 13 دسمبر 2016 22:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چار ٹیکنکل سٹاف کو گریڈ 11سے 14میں اپ گریڈ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی فنانس ، پلاننگ اینڈ ڈولمپنٹ کمیٹی کی گذشتہ میٹنگ میں فنانس ڈویژن اسلام آباد کے نوٹیفیکشن مورخہ 15اکتوبر 2014پر عملدرآمد کرتے ہوئے شفارش کی کہ یونیورسٹی میں متعقلہ اسامیوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے۔ جس کے تحت گریڈ 11کے ٹیکنکل سپروائزر لیاقت علی کو گریڈ 14دیا گیا ہے جبکہ اسی گریڈ کے سسٹم اسسٹنٹ اورنگزیب، رضی الدین اور رحمت کو بھی گریڈ 14دیا گیاہے۔ اپ گریڈ یشن کا اطلاق 15نومبر 2016ء سے ہوگا۔