پاکستان کے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے سر سلطان محمد شاہ آغاخان سوئم اور شاہ کریم الحسینی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی پرنس کریم آغاخان کی سالگرہ پرمبارکباد

منگل 13 دسمبر 2016 22:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پرنس کریم آغاخان کی سالگرہ کے پر مسرت دن کے موقع پر اسماعیلیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے سر سلطان محمد شاہ آغاخان سوئم اور شاہ کریم الحسینی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور پاکستان سمیت گلگت بلتستان کے عوام شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہزہائینس پرنس کریم آغاخان کی80 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ مسلم لیگ کی بنیاد سرسلطان محمد شاہ آغاخان سوئم نی1906میں رکھی تھی اور اولین صدر کے طور پر1913 تک بطور صدر خدمات سرانجام دیتے رہے اور قیام پاکستان کی جددجہد میںانکاکردار ناقابل فراموش ہے جبکہ شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی جو آج اپنی80ویں سالگرہ منارہے ہیں نے پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کیلئے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی ہیں اور اسماعیلی کمیونٹی اپنے روحانی پیشواء کی ہدایات کے عین مطابق انتہائی ڈسپلین، نظم وضبط اور ہرقسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر پاکستان اور گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں مصروف ہے انہوں نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اے کے ڈی این کے تمام اداروں کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :