مسلم لیگ (ق)نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

منگل 13 دسمبر 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ق)نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق)کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاورقی کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ علاج معالجہ بند ہونے سے مریض موت کے منہ میں دھکیلے جا رہے ہیں، حکومت ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے۔