گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات ‘دونوں رہنماؤں کا داخلی اور خارجی مسائل پر تبادلہ خیال

شمالی وزیرستان اوردیگر قبائل کے متاثرین کی فوری واپسی اور بحالی جلد یقینی بنائی جائے، ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، صوبہ میں الحاق ہونے اور نہ ہونے کے بارے ان کی رائے معلوم کی جائے،امیر جمعیت علماء اسلام(س) مولانا سمیع الحق کی گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 22:08

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام(س) اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے گورنر سرحد کی توجہ اس طرف دلائی کہ شمالی وزیرستان اوردیگر قبائل کے متاثرین کی فی الفور واپسی اور بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے اوران کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، اور بعد میں صوبہ میں الحاق ہونے اور نہ ہونے کے بارہ میں ان کی رائے معلوم کی جائے ۔

وہ منگل کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی بھی ہمراہ تھے۔ گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ مولانا سمیع الحق پاکستانی سیاست میں ایک بہت بڑا کردار ہیں، مولانا صاحب ہمارے بزرگ ہیں،کافی دنوں سے میری خواہش تھی کہ مولانا سے ملاقات کروں،انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام تر توجہ قبائل کی باعزت اور جلد از جلد واپسی پر ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ دسمبر کے آخر تک شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی مکمل کرلیں،انہوں نے کہاکہ ہم قبائل کی ترقی چاہتے ہیں اوران کے نقصانات کا ازالہ معقول طریقہ سے کررہے ہیں،مولانا سمیع الحق نے کہاکہ قبائل کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، مولانا سمیع الحق نے فاٹا اصطلاحات کے بارہ میں قبائل کے تحفظات سے بھی گورنر کو آگاہ کیا، گورنر صاحب نے فاٹا اصطلاحات کے بارہ میں قائم کردہ کمیٹی کی کارکردگی اور جامع رپورٹ تیاری کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کی حیثیت پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی اوردشمن ہمارے اس آہنی حصار کو توڑنا چاہتے ہیں، مولاناسمیع الحق نے گورنر سرحد کی توجہ افغان مہاجرین کی واپسی میں مہاجرین کودرپیش مشکلات کی طرف دلائی، اور کہاکہ پاکستانی اور افغانی عوام کے درمیان لازوال رشتوں کو توڑنا دشمن کا اہم منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :