کیچ میں خفیہ ادارے اور ایف سی کی مشترکہ کا رروا، کا لعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں5 افراد گرفتار، اسلحہ و گو لہ با رود بر آ مد

منگل 13 دسمبر 2016 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) بلو چستان کے ضلع کیچ کے علا قے مند بلو میں خفیہ ادارے اور ایف سی کی کا میا ب کا رروائی کے نتیجے میں کا لعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں5 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و گو لہ با رود بر آ مد کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف سی تر جما ن کے مطا بق گزشتہ روز کیچ کے علا قے مند بلو میں حساس ادارے اور ایف سی کی کا رروائی کے نتیجے میں کا لعدم تنظیم سے شبے کے نتیجے میں 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2عدد ایس ایم جیز،3رائفلیں،2عدد بندوق،ما ئنز ڈیٹو نیٹرز اور دیگر تخریبی لیٹریچر بھی بر آ مد کر لئے گئے ہیں گرفتار افراد سے اہم انکشا فا ت کی تو قع کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :