جمہو ریت کے فوائد کو آگے بڑھانے کیلئے پاک سویڈن شرا کت داری ضروری ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ماحول انتہائی ساز گار ہے ، سویڈن کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں ،سویڈن پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی میں اہم شراکت دار ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے معصوم شہریوں پر پیلٹ گن کا استعمال عالمی اور علاقائی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جبرو تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سویڈش سفیر اینگریڈ جانسن سے ملاقات میں گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان مابین پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانو ں میں موجود پارلیمانی دوستی گروپوں کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمانی رابطوں کا فروغ جمہوریت کے فوائد کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ماحول انتہائی ساز گار ہے اور پاکستان میں توانائی کی پیداوار، ٹیلی مواصلات ، تیل کے ذخائر کی تلاش تجارت ، اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے سویڈن کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں ، سویڈن پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی میں اہم شراکت دار ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے معصوم شہریوں پر پیلٹ گن کا استعمال عالمی اور علاقائی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے جبرو تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور انہیں بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ وہ منگل کویہاں پارلیمنٹ ہائوس میں سویڈن کی سفیر اینگریڈ جانسن سے ملاقات کے دوران گفتگوکر رہے تھے ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ پائیدار تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے اور دو طر فہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اسے ضروری تصور کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ماحول انتہائی ساز گار ہے اور پاکستان میں توانائی کی پیداوار، ٹیلی مواصلات ، تیل کے ذخائر کی تلاش تجارت ، اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے سویڈن کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر پائیدار امن کے قیام ، تنازعات کے حل اور انسانی مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہے۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے معصوم شہریوں پر پیلٹ گن کا استعمال عالمی اور علاقائی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے جبرو تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور انہیں بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ سویڈن پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی میں اہم شراکت دار ہے ۔ انھوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم او ر سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں اور پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے تعاون میں مزیداضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے عو امی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی سفیر کو آگاہ کیا اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے سویڈن جانے والے طلباء کو سہولیات دینے کے لیے کہا کہ سویڈن کی سفیر اینگریڈ جانسن نے کہا کہ امن کے فروغ اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پاکستان خطے میں سویڈن کا انتہائی اہم شراکت دار ہے۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی عالمی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سویڈن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انھوں نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن پاکستان میں موجود اقتصادی مواقعوں سے مستفید ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں میں فروغ کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے ۔ انھوں نے باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کی سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز سے اتفاق کیا اور پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے اپنی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔