پشتون قوم پرست اور اسلام کے دعویداروں نے پشتونوں کو خوشنما نعروں میں مبتلا کر کے پسماندہ رکھا جمہوریت کے لئے قربانیاں اے این پی نے دی ہے، ارباب عمر فاروق کاسی

منگل 13 دسمبر 2016 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام صوبائی صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے کہا کہ نام نہاد پشتون قوم پرست اور اسلام کے دعویداروں نے پشتونوں کو خوشنما نعروں میں مبتلا کر کے پسماندہ رکھا جمہوریت کے لئے قربانیاں اے این پی نے دی ہے جبکہ سیاست آج کوئی اور کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی ضلع کوئٹہ کے بنیادی یونٹوں کے شیڈول کے تحت قلعہ کاسی یونٹ زیرصدارت نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے کی اس کے بعد نیچاری یونٹ کے اجلاس اور تقریب منعقد ہوا تقریب سے صوبائی قائمقام صدر نوابزادہ عمر فاروق کاسی، ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی، ضلعی جنرل سیکرٹری عصمت بازئی، سید یاسین آغا، انجینئر باز محمد خلجی، ارباب سلیمان کاسی، امین کاسی نے خطاب کیا دریں اثناء نیچاری یونٹ سے کمانڈر خدائیداد ، غلام لالا، امان اللہ، حاجی حفیظ، بختیار خان خلجی نے خطاب کیا قائمقام صوبائی صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پشتون غیور قبائل آپس کی اختلافات اور زئی وخیلی ناسور کی سیاست سے بالاتر ہو کر پشتون اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کر تے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کا سر بلند قربانی کی نشانی سرخ جھنڈے تلے متحد ہو کر اپنے قومی حقوق کیلئے جدوجہد مزید تیز کریں تاکہ قومی اہداف کا حصول قریب سے قریب ہو کر اکابرین کی روح کی تسکین ہو سکے اور فکر با چا خان کے سوا قومی حقوق اور بقاء کی جنگ کسی دوسرے نظریئے میں ممکن نہیں ان تمام درپیش ومصابء ومشکلات سے نجات کیلئے ہمارے محبوب عوام کو بالاآخر سوچنا ہو گا کہ وطن اور قوم کیلئے کون سیاست کر رہے ہیں وطن دین مبین اسلام کا مقدس نام پر اور خوشنما پشتون دوستی کے نام پر سب عیاں ہو چکے جمہوریت ، سماجی اضعاف، قومی بربری، امن کی خاطر ہماری اکابرین کی لا زوال پر افتخار جدوجہد کی بدولت سے ملک کے تمام ادارے مستفید ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :