نو شکی میں پک اپ الٹنے سے چار افراد شدید زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 22:01

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) بلوچستان کے علاقے نو شکی میں پک اپ الٹنے سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز نوشکی سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر جنگلات کے مقام پر آرسی ڈی شاہراہ پر پک اپ گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق چاروں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال نوشکی پہنچائی گئی جہاں پر انھیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :