نوشکی میں ڈسٹرکٹ ممبر کے گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر

منگل 13 دسمبر 2016 22:01

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ڈسٹرکٹ ممبر کے گھر میںآتشزدگی، لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا فائربرگیڈ کے عملہ اور کلی کے مکینوں نے آگ پر قابو پالیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نوشکی کلی بادینی میں دن بارہ بجے کے قریب ڈسٹرکٹ ممبر یوسی بادینی میر خورشید بادینی کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،کمرے میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی اشیاء ،کپڑے ،زیورات ، قالین اوردیگرسامان جل کرخاکستر ہوگئے فائربرگیڈ کے عملے کو اطلاع ملتے ہی کلی بادینی پہنچ گئی جہاں مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابوپالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :