اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے شریعت کو نافذ کر نے کی بجائے اسلام آباد کی یاترا کی ہے،عبدالمجید خان اچکزئی

پشتونوں کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے پشتونوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے مردم شماری ہونے سے پشتونوں کی اکثریت واضح ہو جائے گی،شمولیتی اجتماع سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی، رکن قومی اسمبلی قہار خان ودان نے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے شریعت کو نافذ کر نے کی بجائے اسلام آباد کی یاترا کی ہے اور پشتونوں کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے پشتونوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے مردم شماری ہونے سے پشتونوں کی اکثریت واضح ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان نورک سلیمان خیل میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر میئر چمن صلاح الدین اچکزئی، اکبر خان اچکزئی، سردار بہادر خان موسیٰ خیل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پشتون بلوچ صوبے میں عوام کی پسماندگی کسی بھی جماعت نے ختم نہیں کی تا ہم پشتونخوامیپ نے پشتونوں کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور پشتونخوامیپ نے قربانیوں کے بدولت آج اپنا مقام حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کرانے سے یہاں پشتون عوام کے اکثریت واضح ہو جائیگی اور جو سیاسی جماعتیں مر دم شماری کے نام پر بلیک میلنگ کر کے سیاست کر تے ہیں ان کے عزائم خاک میں مل جائینگے پشتون بلوچ صوبے میں مردم شماری کرانے سے یہ بات واضح ہو جائے گی کہ یہاں اکثریت پشتونوں کی ہے پشتونوں کے نام پر سیاست کرنیوالے کو عوام نے مسترد کر دیا اور اسلام کے دعویداروں نے بھی شریعت نافذ نہیں کی اور اسلام کے نام پر کئی سالوں سے لوٹ مار کر کے ذاتی مفادات حاصل کی انہوں نے کہا کہ اسلام کے دعویداروں نے پشتونوں کو ہمیشہ پسماندہ رکھا اور اسلام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اسلام آباد جا کر عوام کو بھول گئے اور اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پشتون علاقوں کو ترقی وخوشحالی کی پرگامزن کی جس کے بدولت آج پشتون اضلاع میں ڈیمز اور سڑکیں بن رہے ہیں قلعہ عبداللہ میں اس وقت300 ڈیموں پر کام جاری ہے اور خشک سالی کا خاتمہ کیا جائیگا انہوںنے کہا کہ لراوربرکے تمام پشتونوں مشکلات ومسائل کاحل پشتونخواملی عوامی کے پاس ہیں دیگرقوم پرست اورمذہبی پارٹیاں پشتونوں کامسائل کوحل کرنے کے خیرخواہ نہیں مذہبی جماعت ضیاء الحق اورمشرف کے بی ٹیم ہے ہرحکومت میں مذہبی پارٹیوں آمریت کے ساتھ دیااورحکومت بنانے میں انہوںنے آمریت کے ساتھ دیانیشنل عوامی پارٹی کے آئین میں خان شہیدعبدالصمدخان اچکزئی کودھوکہ دیااورنیب میں شامل پشتونوں کے نمائندوں نے جب صوبے تشکیل ہورہے تھے خان شہیدعبدالصمدخان جیل میں تھاانہوںنے پشتون صوبے کے بجائے بلوچوں کے جھولی میں ڈال دیااورپشتون قوم کو صوبے سے محروم کردیاپشتون قوم کے ساتھ ایک بڑادھوکہ کیاآج یہ لو گ پشتون قوم کے دعویداربنے ہوئے ہیں پشتون قوم کواب باشعورہوچکے ہیں کہ کونساپارٹی ان نمائندہ پارٹی ہے تحصیل گلستان جوکہ جغرافیائی لحاظ سے ایک بڑاتحصیل ہے پشتون عوام نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کومنیڈیٹ دے کرپشتون ہونے کاثبوت دیاہے ہم دن رات ایک کرکے عوام کوخادم کی طرح ہرمشکل اورمسائل کاخاتمہ کریں گے پورے تحصیل گلستان میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاہے جس میں اب ونوشیہرگاؤں کی اسکیمیں مکمل کی ہے اورنئے پرائمری سکول اورصحت کے بنیادی مراکزاورتحصیل گلستان کے دیگرعلاقوں کے عوام کے رابطے کیلئے روڈوں جال بنایاجارہاہیں ۔

متعلقہ عنوان :