قوم پرستی نظام نہیں اورنہ ہی قوم پرستوں کے پاس ترقی کاوژن ہے،مولاناعبدالغفورحیدری ودیگر

بلوچستان کی پسماندگی میں قوم پرستوں کامنفی کردارہے ،مردم شماری کابائیکاٹ،ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا،ان کے دورحکومت میں مسلسل بجٹ لیپس ہونااورکرپشن میں رنگے ہاتھوں گرفتاری ان کی ناکامی اورنااہلی کاواضح ثبوت ہے،استقبالیہ تقریب سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 22:01

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حاجی محمدحسن شیرانی،ایم پی اے مفتی گلاب ،مٹھاخان کاکڑاورضیاء الرحمن مندوخیل نے کہاہے کہ جمعیت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بلوچستان کی سیاسی فضاتبدیل کردی عوام کی دھڑادھڑشمولیت کانہ تھمنے والاسلسلہ شروع ہوادست پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں افرادجمعیت میں شامل ہوچکے ہیںقوم پرستی نظام نہیں اورنہ ہی قوم پرستوں کے پاس ترقی کاوژن ہے بلوچستان کی پسماندگی میں قوم پرستوں کامنفی کردارہے مردم شماری کابائیکاٹ،ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا،ان کے دورحکومت میں مسلسل بجٹ لیپس ہونااورکرپشن میں رنگے ہاتھوں گرفتاری ان کی ناکامی اورنااہلی کاواضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے مٹھاخان کاکڑکی رہائش گاہ پراستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جمعیت نے زمینداروں کامسئلہ حل کرنے میں اہم کرداراداکیاسی پیک اوراین ایف سی ایوارڈمیں جمعیت کاکردارقابل فخرہے بلوچستان کی ترقی کارازجمعیت کی بدولت ہے جمعیت کی قیادت قوم کے حقیقی خیرخواہ ہے انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے میں قائدجمعیت کاکردارقابل ستائش ہے انہوں نے چین کے کئی دورے کئے ان کی تجویزپریہ منصوبہ شروع اوران کی دعاسے گوادرمیں اس کاافتتاح ہواکچھ لوگ ان کے کردارسے بوکھلاگئے ہیں اوران کے پاس سیاسی ایشونہیں ہے اس لئے وہ غیرشعوری طورپردشمن کے آلہ کاربن کراس عظیم منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں لیکن انہیں مایوس ہوگی ۔

درین اثناء ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،سیدمحمدفضل آغا،صاحبزادہ کمال الدین،مفتی گلاب ،مولاناسروردندیم اورحاجی نصیراحمدکاکڑنے حاجی محمدحسن شیرانی کی رہائش گاہ پراستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت ملک کی سب سے زیادہ فعال اورمتحرک جماعت ہے بلوچستان کی طرح ملک بھرمیں جمعیت کے جلسے جاری ہیں 15دسمبرکورحیم یارخان میں عظیم الشان جلسہ ہوگاجس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن ،مولاناعبدالغفورحیدری ودیگرخطاب کریں گے اورصدسالہ اجتماع کی دعوت اورپیغام عام کریں گے انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپشتونخوامیں صدسالہ اجتماع کے حوالے سے قائدجمعیت کادورہ جاری ہے گزشتہ روزقائدجمعیت نے ترکی کے مذہبی امورکے وزیرسے ملاقات کرکے انہیں صدسالہ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی اجتماع میں جمعیت علماء ہندکے قائدین اوردیوبندکے علماء سمیت امام کعبہ الشیخ عبدالرحمن السدیس خطاب کریں گے کارکنوں کواجتماع کی تیاریاں مزیدتیزکرنے کی ضرور ت ہے انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں اقلیتی بل کے خلاف جمعیت کے تحت ے پی سی میں تمام مذہبی جماعتوں نے اس بل کوغیراسلامی اورغیرآئینی قراردیتے ہوئے مستردکردیالاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں بلاول بٹھوکے مقابلے میں جمعیت سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمودسومرومیدان میں اگئے ہیں جس پرپی پی کی قیادت پریشان ہے جمعیت کوئی بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی جمعیت ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :