گجرات، سر کا ری ہسپتا لو ں میں ملا ز مین کی با ئیو میٹر ک حا ضری کیلئے فرا ہم کردہ مشینوں کو پا نی اور تیزاب کے ذ ریعے خرا ب کئے جا نے کا انکشاف

دوبا رہ مرمت کے اخراجا ت کی ادا ئیگی سے ضلعی محکمہ صحت گجرات کا انکا ر ، ہ ہسپتا لو ں کو خود اخراجا ت ادا کر نے کی ہدا یت

منگل 13 دسمبر 2016 22:01

جلا لپو ر جٹاں /گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)حکو مت پنجا ب کی طر ف سے سر کا ری ہسپتا لو ں میں ملا ز مین کی با ئیو میٹر ک حا ضری کیلئے فرا ہم کردہ مشینوں کو پا نی اور تیزاب کے ذ ریعے خرا ب کئے جا نے کا انکشاف۔دوبا رہ مرمت کے اخراجا ت کی ادا ئیگی سے ضلعی محکمہ صحت گجرات نے انکا ر کر دیا ہے۔متعلقہ ہسپتا لو ں کو خود اخراجا ت ادا کر نے کی ہدا یت۔

تفصیلا ت کے مطا بق سر کا ری ہسپتا لو ں میں ملا ز مین کی حا ضری یقینی بنا نے کے لئے حکو مت نے جدید طریقہ اختیا ر کر کے با ئیو میٹرک مشینیں فرا ہم کیں۔ضلع بھر کے 90بنیا دی مرا کز صحت ،9آ ر ایچ سی ،دو سول ہسپتال اور دو تحصیل لیول ہسپتالو ں میں مشینیں فرا ہم کی گئیں۔لیکن با ئیو میٹر ک حا ضری ممکن نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

جس کے متعلق معلو م ہوا تھا کہ یہ تما م مشینیں خرا ب ہو چکی ہیں اور کا م نہ کرر ہی ہیں۔

محکمہ کی جا نب سے ان مشینو ں کی مر مت کیلئے لا ہو ر سے ٹیم بلائی گئی جنہو ں نے تمام مشینیں دوبا رہ سے صحیح کر دی ہیں۔ معلو م ہوا ہے کہ ان مشینو ں کی مرمت پر فی کس پچیس ہزار رو پے کے اخراجا ت آ ئے ہیں۔جو ضلعی محکمہ صحت نے ادا کر نے کی بجا ئے ہسپتا لو ں کے انچا ر جز کو ہدا یت کی ہے کہ وہ یہ اخراجا ت خود ادا کر یں کیو نکہ افسران کے علم میں یہ با ت آ ئی ہے مشینو ں کو ہسپتا لو ں کے عملہ نے جا ن بو جھ کر خرا ب کر رکھا تھا۔کئی مشینوں کو پا نی یا تیزاب کے ذ ریعے خرا ب کیا گیا تھا تا کہ با ئیو میٹرک حا ضری سے بچا جا سکے۔