فیصل آباد ، دوکان کی زیر تعمیر چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ‘ دو زخمی

منگل 13 دسمبر 2016 21:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) دوکان کی زیر تعمیر چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ‘ دو زخمی ہوگئے جبکہ چک جھمرہ کے قریب گدھا گاڑی کے نیچے آکر چار سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ روشن والا میں ایک دوکان کی چھت جو کہ زیر تعمیر تھی اچانک چھت گرنے سے وہاں کام کرنے والے مزدور شفیق جاں بحق اور دیگر دو مزدور شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہچایا گیا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں چک جمراہ کے نواحی 134 کے قریب ایک گدھا گاڑی بے قابو ہوکر چار سالہ بچی پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں چار سالہ عائشہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ گدھا گاڑی کا مالک محمد افضل موقع سے فرار ہوگیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :