فیصل آباد: ہر سال کی طرح اس سال بھی سردیوں کے موسم میں دھند کے ساتھ بجلی کا طویل بریک ڈائون جاری

منگل 13 دسمبر 2016 21:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) ہر سال سردیوں کے موسم میں جب دھند اپنے عروج پر ہوتی ہے ایسے میں بجلی کے طویل بریک ڈائون کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو نہ صرف گھریلو بلکہ صنعتی صارفین کیلئے بھی تکلیف کا باعث بن جاتا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ جاتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ متعلقہ اداروں کو ایسی صورتحال سے پیشکی نمٹنے کیلئے اقدامات پر مجبور کرے۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسینگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما) فیصل آباد ریجن کے چئیرمین حافظ انجئنیر احتشام جاوید نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھند صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پٹرتی ہے مگر وہاں بجلی کے بریک ڈائون کا تصور ہی نہیں کیونکہ وہاں عوام سے حاصل ہونے واے محاصل کو عوام پر ہی خرچ کیا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں بجلی نظام کے ذمہ دار ادارے ساری ذمہ داری موسم پر ڈال کر اپنے فرائض سے غافل ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹرانسمیشن لائینز کو دھند کے اثرات سے محفوظ رکھنا ناممکنات میں سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برسوں پہلے بچھائی گی بجلی کے ترسیلی نظام میں مدد گار ہائی ولٹیج تاریں بوسید گی کے باعث اگر کسی نقصان کا باعث بن رہی ہیں تو جب آئیندہ برس نئے پیداواری یونٹس جو تکمیل کے قریب ہیں، ان سے حاصل ہو نے والی بجلی کا لوڈ یہ تاریں کیسے برداشت کریں گی اس طرح تو لوڈشیدنگ کے خاتمہ کیلئے موجودہ حکومت کی تمام تر محنت اکارت چلی جائے گی۔

انجیئر حافظ احتشام جاوید نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی توجہ اس اہم نکتے کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ تب ہی فائدہ مند ہو گا جب اسے بلا تعطیل صارفین تک پہنچانے کا سسٹم درست طور پر کام کرے گا۔ زندہ قومیں اپنے مستقبل کی ضروریات کی روشنی میں پیشکی اقدامات کرکے ہی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :