سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس نکالا ی گیا
قیادت صاحبزادہ حامد رضا نے کی ، مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ جھنگ بازار دربار محدث اعظم پاکستان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا
منگل 13 دسمبر 2016 21:59
(جاری ہے)
جلوس میں بچوں ، بوڑھوں اور نوجوان میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جلوس گھنٹہ گھر پہنچا تو صدارتی خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حضور نبی کریم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا گیا ہے۔ حضرت محمد مصطفی کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ حب رسول دین حق کی شرط اوّل ہے۔حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے۔ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے۔ خود کو اسوہ رسول کے تابع کرنا حب رسول کا لازمی تقاضا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوس کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ اس موقع پر سنی یوتھ کے مرکزی صدر صاحبزادہ حسن رضا، تنظیم المساجد اہلسنّت پاکستان کے نگران اور جامعہ رضویہ کے مہتمم بیرسٹرصاحبزادہ حسین رضا، ملک بخش الٰہی، قاری محمد امین رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔جلوس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا ئیںکی گئیں اور درود و سلام پڑھا گیا۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.