فیصل آباد:چیئر مین ضلع کونسل اور سٹی میئر کا انتخابی دنگل انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل

چوہدری شیر علی گروپ نے 182کے ایوان میں سے 120اچیئرمینو ں کی حماایت کا دعو یٰ کردیا صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا گروپ پریشان، کامیابی کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران میدان میںآگئے

منگل 13 دسمبر 2016 21:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) چیئر مین ضلع کونسل اور سٹی میئر کا انتخابی دنگل انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل، چوہدری شیر علی گروپ نے 182کے ایوان میں سے 120اچیئرمینو ں کی حماایت کا دعو یٰ کردیا صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا گروپ پریشان،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ گروپ کی کامیابی کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران میدان میںآگئے منتخب چیئرمینوں سے رابطے جبکہ میاں قاسم فاروق نے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے ضلعی چیئر مین شپ کی پارٹی ٹکٹ ’کی یقین داہانی کے باوجود چوہدری زاہد نذیر کا پلڑا بھاری ہے انہوں نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں بھی ضلعی چیئر مین شپ کا الیکشن آزاد لڑنے کا اعلان کر دیا آن لائن کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے لئے سٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے امید واروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد نومنتخب بلدیاتی نمائندوں میں جوش و خروش بڑھ گیا‘ حکمران جماعت کے مقامی سطح پر اختلافات ختم نہ ہوسکے ، دونوں گروپ اپنی اپنی برتری کا اعلان کررہے ہیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کے گروپ کے امیدواران کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے ہمیں ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں فیصل آباد میں میونسپل کارپوریشن کے ایوان میں 182ممبران ہیں میں سے صرف 22کے قریب ووٹر تحریک انصاف کے پاس ہیں جبکہ باقی تمام ممبران کا تعلق رانا ثناء اللہ گروپ اورچوہدری شیر علی گروپ سے ہیں جبکہ سٹی میئر کے لئے حکمران جماعت کے ’’دو بڑے‘‘ (چوہدری شیر علی اور رانا ثناء اللہ خاں) اپنے اپنے پینلز کی کامیابی کے لئے سیاسی اکھاڑے میں اتر آئے‘ سٹی میئر کا الیکشن اوپن ہونے کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں اور سٹی میئر کا الیکشن انتہائی دلچسپ مرحلے میں پہنچ چکا ہے ‘ بابائے سیاست چوہدری شیر علی اور صو بائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں اپنے اپنے پینلز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے ساتھ ساتھ ’’تمام وسائل‘‘ بروئے کار لا رہے ہیںآن لائن کوذرائع صوبائی وزیر قانون اور ان کے گروپ سے تعلق ممبران قومی وصوبائی کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اورپولیس افسران میئر اورڈپٹی میئرز کیلئے چیئرمین یونین کونسلز سے مسلسل رابطے کر رہے ہیں دریں اثناء وفاقی وزیر مملکت عابدشیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں پر الزام عائید کیا ہے کہ وہ انتظامیہ کے ذرایعے ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے لالچ بھی دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود 182کے ایوان میں سے 120اچیئرمینو ں کی حمایت حاصل ہے چوہدری شیر علی گروپ کی جانب سے نامزدکئے گئے سٹی میئر کے امیدوارشیراز کاہلوں ، ڈپٹی میئرز کے امیدواروں ، شیخ ذوالفقار، میاں رشید ودیگر کاکہناہے کہ چوہدری شیر علی نے فیصل آباد سٹی میئر کے لئے ورکر کو نامزد کر کے ثابت کیا ہے کہ مسلم ن ورکروں کی جماعت ہے ، قیادت نے ہمیں لاہور بلانے کے بعد ریٹرنگ آفیسر کو کاغذات جمع کروا کر الیکشن لڑنے کی ہدایت دی ، پارٹی کی جانب سے فیصل آباد میں سٹی میئر کا ٹکٹ تاحال کسی کو نہیں دیا انہوں نے کہا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا شخص فیصل آباد میں سٹی میئر کا امیدوار ہے اس کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد میں بلدیاتی الیکشن میں ن لیگی ورکروں کو گولیاں مارنے کا ایک مقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہے ، جس میں عدالت نے اسے اشتہاری بھی قرار دیا ہیجبکہ پی ٹی آئی کے امید وار خان بہادر ڈوگر کے اعتراضات مسترد ہونے کے بعد میاں قاسم فاروق کو چیئر مین ضلع کونسل کا الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی‘ چیئر مین ضلع کونسل کے الیکشن میں میاں قاسم فاروق کا مقابلہ سابق ضلعی ناظم چوہدری زاہد نذیر اور تحریک انصاف کے خان بہادر ڈوگر سے ہو گا‘ اس حوالے سے میاں قاسم فاروق نے اپنے والد محترم میاں فاروق احمد ایم این اے ‘ سابق سینیٹر خان فاروق احمد خان اور اسرار احمد منے خاں کے ہمراہ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے اس موقع پر انہوں نے فیصل آباد ضلع کونسل کے لئے پارٹی ٹکٹ کی مکمل قیادت کی جانب سے یقین دہانی کراوئی ہے دوسری جانب چوہدری نذیر فیملی جنرل الیکشن ہو یا بلدیاتی وہ الیکشن لڑنے کا تجربہ رکھتی ہے چوہدری زاہد نذیر ’’ہر حال‘‘ میں چیئر مین ضلع کونسل کا الیکشن لڑیں گے‘ بے شک انہیں اپنے بھائی عاصم نذیر ایم این اے شپ کی قر بانی ہی کیوں نہ دینی پڑ جائے،کیونکہ وہ اپنے ابائی علاقہ سے ہمیشہ کامیاب ہوئے ہیں