ایوننگ پروگرام میں بیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ سمیت دیگر پروگرامز میں داخلے کیلئے فارم 22دسمبر تک یو بی ایل میں جمع کرائے جاسکتے ہیں،جامعہ کراچی

منگل 13 دسمبر 2016 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میںبیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفیکیٹ کورسز اورڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2017 ء کے لئے داخلہ فارم بمعہ کتابچہ1700/= روپے کے عوض22 دسمبر 2016 ء تک(صبح9:00 تا شام 4:00 بجی) تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے جبکہ شام 4:00 تا 6:00 بجے تک یوبی ایل یونیورسٹی کیمپس برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

بیچلرز پروگرام میں شعبہ ایکچوریل سائنسز اینڈرسک مینجمنٹ، ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ،اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،آڈیولوجی اینڈ اسپیچ پیتھالوجی،بائیوکیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی،باٹنی ،کرمنالوجی ،کیمسٹری،کامرس،کمپیوٹر سائنس(بی ایس ایس ای/ بی ایس سی ایس)، اکنامکس، ایجوکیشن،انگلش،انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،جنرل ہسٹری ،ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز،انٹرنیشنل ریلیشنز،کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول ،ماس کمیونیکیشن،میتھمیٹکس ،فزکس، فزیالوجی، سائیکولوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،سوشیالوجی،اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسپیشل ایجوکیشن،اسٹیٹسٹکس،اردو،ویمن اینڈ جینڈر اسٹڈیزاور زولوجی میں داخلے دیئے جائیں گے جبکہ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ پروگرامزمیں اپلائیڈ فزکس، کمپیوٹر سائنس(ایم سی ایس)،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس،ایم ایڈ(ایک سالہ )،فارماسیوٹیکس(ایم فارم)،فارماکولوجی(ایم ایس)،اسکول آف لاء (ایل ایل ایم دوسالہ پروگرام )اور زولوجی ایم ایس سی میں داخلے دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپلومہ پرگرام میں لوکل گورنمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن (DLG )اور اُردو(پی جی ڈی برائے غیر ملکی )جبکہ سرٹیفیکٹ پروگرام میں عربی، چائلڈسائیکولوجی، ہیومن بیہیویئر،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس(ایڈوانس سرٹیفیکٹ کورس)، ماس کمیونیکیشن،میتھمیٹکس، مائیکروبائیولوجی، پرشین لینگویج، پیٹرولیم ٹیکنالوجی،سوشل ورک،اردو(صرف غیر ملکی طلبہ کے لئی) اورویمن اسٹڈیزمیں داخلے دیئے جائینگے۔

ایسے طلبہ جو پاکستان کے پبلک سیکٹر بورڈ یا جامعات کے مقابلے میں دیئے جانے والے سرٹیفیکیٹ / ڈگری کی بنیاد پر داخلے کے خواہشمند ہیں انہیں جامعہ کراچی کی ایکویلنس کمیٹی یا آئی بی سی سی(IBCC )کی جانب سے جاری ایکولینس سرٹیفیکیٹ داخلہ فہرست جاری ہونے سے کم ازکم تین روز قبل تک لازمی جمع کرانا ہوگا۔گذشتہ پاس کئے ہوئے (پری ریکوزٹ کوالیفیکشن)امتحان کے لئے وقت کی قید نہیںہے تاہم امتحان لازماً تسلیم شدہ اداری/ یونیورسٹی سے پاس کیا ہو۔اہلیت، مختلف پروگراموں کے لئے نشستوں کی تعداد اور داخلہ ٹیسٹ کے شیڈول (جہاں اطلاق ہوتا ہی) کی تفصیلات ایڈمیشن پروسپیکٹس میں موجودہیںاور جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :