بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام انگریزی مقابلہ نظم، اُردو مقابلہ بحث کا انعقاد

منگل 13 دسمبر 2016 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کی مشیر امور طلبہ ڈاکٹر غزل خواجہ کے اعلامیہ کے مطابق بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام انگریزی مقابلہ نظم اور اُردو مقابلہ بحث کا انعقاد کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلباوطالبات اپنے متعلقہ شعبہ جاتی مشیر امور طلبہ سے درخواستیں منظورکرانے کے بعد 15 دسمبر 2016 ء تک صبح 10:00 تادوپہر1:00 بجے تک اور شام 4:00 تا6:00 بجے تک دفترمشیر امورطلبہ میں جمع کراسکتے ہیں۔

انگریزی مقابلہ نظم کا عنوان: ’’یونیٹی ،فیتھ اینڈ ڈسپلن‘‘ ہے ۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ عنوان پر اپنی نظمیں جمع کرادیں اور صرف منظور کی جانے والی نظمیں مقابلے میں پیش کی جائیں گی۔اُردو مقابلہ بحث کا عنوان: ’’گئے دنوں میں بہت باکمال تھے ہم‘‘ ہے۔مقابلے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :