میئر کراچی وسیم اخترسے میں امریکہ کی برانڈ ایمبیسیڈر برائے ٹورازم اینڈ پلانٹیشن کی وفد کے ہمراہ ملاقات

دنیا بھر میں شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا

منگل 13 دسمبر 2016 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) میئر کراچی وسیم اخترسے منگل کے روز ان کے دفتر میں امریکہ کی برانڈ ایمبیسیڈر برائے ٹورازم اینڈ پلانٹیشن Ms.Cassandrad.Pecol نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور دنیا بھر میں شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ وہ قبل ازیں ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے دنیا کے 191 ممالک کا دورہ کرچکی ہیں اور اس سال پاکستان 192 واں ملک ہے جہاں کا وہ دورہ کر رہی ہیں جبکہ افغانستان کے آئندہ دورے کے بعد یہ ایک سال میں 193 ملکوں کے دورے کا عالمی ریکارڈ ہوگا، اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل، مشیر مالیات خالد محمود، ڈائریکٹر جنرل پارکس عبداللہ مشتاق، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مشیر حیدر امام رضوی بھی موجود تھے جبکہ Ms.Cassandrad.Pecol کے ہمراہ آنے والے وفد میں PATA کے صدر کرنل اکبر شریف اور زوہیر شریف بھی شامل تھے، اس موقع پر انہوں نے میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ کے ایم سی بلڈنگ کے لان میں پودا بھی لگایا ، میئر کراچی وسیم اختر نیMs.Cassandrad.Pecol کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شجرکاری اور ماحولیاتی بہتری کے لئے کسی بھی منصوبے یا تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی اس ضمن میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں جہاں صنعتی زون قائم ہیں ماحولیاتی آلودگی ایک بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے جبکہ میٹروپولیٹن سٹیز میں سڑکوں پر گردش کرنے والی گاڑیوں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافے کی وجہ سے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ سڑکوں، شاہراہوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے اور شہر کو سرسبزو شاداب بنانے کے لئے جتنے زیادہ پودے لگائے جاسکیں لگائے جائیں، میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں جاری صفائی مہم میں شجرکاری کو بھی شامل کیا جائے گا اور اس حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ شہر میں شجر کاری کے لئے اقدامات کریں تاکہ کراچی کے شہریوں کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول میسر آسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے Ms.Cassandrad.Pecol کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا نشان اور دیگر تحائف پیش کئے۔#

متعلقہ عنوان :