ملکی سالمیت پر بری نگاہ رکھنے والے دشمن کا انجام دنیا دیکھے گی،رانا تنویرحسین

پاکستان خطہ میں امن کا خواہشمند ہے ہماری پالیسی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے بی جے پی سرکار خود اپنے ہاتھوں سے مذہبی بنیادوں پر انتشار پیدا کرکے بھارت کے ٹکڑے کرنے کا ماحول پیدا کررہی ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 21:57

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت پر بری نگاہ رکھنے والے دشمن کا انجام دنیا دیکھے گی، پاکستان خطہ میں امن کا خواہشمند ہے ہماری پالیسی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ،بی جے پی سرکار خود اپنے ہاتھوں سے مذہبی بنیادوں پر انتشار پیدا کرکے بھارت کے ٹکڑے کرنے کا ماحول پیدا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ممتاز ماہر تعلیم اور جوائنٹ سیکرٹری انجمن صحافیاں کالاشاہ کاکو محمد اسلم شاہین کی رہائشگاہ پر انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم این اے رانا ا فضال حسین، ایم پی اے پیر اشرف رسول،صدرانجمن صحافیاں کالاشاہ کاکو اسلام دین کمبوہ، جنرل سیکرٹری سید عارف شمس اور دیگر معززین موجود تھے ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور الزام تراشی کرنے والے شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست ان کو ہی لے ڈوبے گی عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں مسلم لیگ ن اپنے ایجنڈے کے مطابق عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کو سنوار نے اور بلندیوں پر لے جانے کے منصوبے بنائے اور بعض عناصر عوام دشمن پالیسیوں کو اپنا کر ملکی ترقی اور خوشحالی میں روڑے اٹکا رہے ہیں ۔ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی بھی کرے گا اور آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے میاں برادران کی قیادت میں ایشا ء کا ٹائیگر بنے گا۔

متعلقہ عنوان :