صو با ئی حکومت مالی بحران کا شکار ،ملا ز مین کو تنخوا ہوں کیلئے پیسے نہیں ،امیر حیدر ہوتی

تبد یلی کا نعرہ لگانے والے صو بہ چلانے کیلئے آئی ایم ایف سے قر ض ما نگ ر ہے ہیں،سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

منگل 13 دسمبر 2016 21:53

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پار ٹی کے صو با ئی صدر وسابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہو تی نی ضلع لو ئیر دیر کے تحصیل میدان حیا ء سیرئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ صو با ئی حکومت مالی بحران کا شکار اور سر کاری ملا ز مین کو تنخوا ہیں د ینے کیلئے پیسے نہیں ہے تبد یلی کا نعرہ لگانے والے صو بہ چلانے کیلئے آئی ایم ایف سے قر ضہ ما نگ ر ہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صو بے کے حقو ق کیلئے آواز اُٹھانے والا کو ئی نہیں، 146ارب ڈا لر کے سی پیک منصو بے میں خیبر پختون کا حصہ نہ ہو نے کے برابر ہے ،پختونوں کی نمائیندہ جماعت ہی مرکز سے صو بے کا حق لے گی،2018کے انتخابات میں اے این پی وا ضح قوت بن کر اُبھری گی انہو ں نے مطالبہ کیا کہ فا ٹا کو فوری طور پر خیبر پختون خواہ میں ضم کیا جا ئے ،مخا لفت کرنے والے پختونوں کے سا تھ مخلص نہیںصو با ئی وزراء ہمارے دور کے ترقیاتی منصو بوں پر تختیاں لگار ہے ہیں ،ان کی تختیاں ختم ہو نگی مگر ہمارے منصو بے نہیں ،اُ نہو ں نے کہا کہ صوبا ئی خود مختاری ،این ایف سی ایوار ڈ ،خیبر پختون خواہ کا نا م اے این پی کے کار نامے ہے ،امن کے قیام کیلئے پار ٹی کے 800سے زاید قاید ین و کارکنان اور پولیس شہداء سمیت سیکو رٹی اداروں کی قر با نیاں ہمیشہ یاد رکھی جا ئیگی ،ورکرز کنونشن سے مرکزی تر جمان زاہد خان ،صو با ئی جنرل سیکر ٹری سردار حسین بابک،ضلعی صدر حسین شاہ یو سفز ئی، تحصیل میدان کے صدرنعیم جان ،تحصیل بلا مبٹ کے صدرمیاں حضرت حسین اور دوسرے مرکزی و صو با ئی قا ید ین نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :