نئی نسل کی بہترین تربیت کیلئے خواتین کی تعلیم ناگزیر ہے ،حاجی محمد شیراز خان

منگل 13 دسمبر 2016 21:53

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) صوابی سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی حاجی محمد شیراز خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کی بہترین تربیت کیلئے خواتین کو تعلیم دینا ناگزیر ہے خواتین کی تعلیم وتربیت مردوں سے زیادہ اہم ہے والدین بچیوں کی تربیت کو اولین ترجیح دیں خواتین ہی آئندہ نسل کی نگہبان ہیں اور معاشرے کی بنائوٹ میں اہم کردار ادا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوپی میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے راہا این جی او کی تعاون سے نئے بلڈنگ کے سنگ بنیاد کے موقع پر ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کی صدارت سلطان محمد نے کی تقریب میں علاقے کے ناظمین ، کونسلران ، تحصیل وضلعی کونسلران کے علاوہ شیر علی خان جدون، ممتاز ،علی حسین ، ظاہر شاہ ، لیاقت علی ، فرمان بھادر،سیاسی وسماجی اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی شیراز خان نے کہا کہ آج میں خود کو عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں نہ خود کرپٹ ہوں اور نہ کسی کی کرپشن برداشت کرتا ہوں میں نے چار سالہ دور میں اپوزیشن ہونے کے باوجود این جی اوز اور مرکزی حکومت کی تعاون سے کئی منصوبے منظور کیے جس میں پاسپورٹ آفس کا قیام، ٹوپی میں نادر دفتر کی منظوری، ٹوپی میں جنرل بس کی ٹرمنل کی منظوری، ٹوپی اتلہ کلابٹ کیلئے الگ الگ فیڈر، تحصیل ٹوپی میں پیسکو ایکسین دفتر کی منظوری ، ٹوپی میں دوسرا ہائی سکول فار بوائز کی منظوری ، گورنمنٹ ہائی سکول ٹوپی کی سکینڈری میں اپ گریڈیشن ، صوابی کو تربیلہ ڈیم سے ڈائریکٹ بجلی کی فراہمی کے علاوہ ایچ ٹی لائن کی منتقلی جبکہ بجلی اور گیس کی مد میں درجنوں منصوبے مکمل کیے انہوں نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے اور ہر آنے والے رکائوٹوں کو اللہ نے خود دور کیے اور آج میں حلقے کے عوام کیلئے سرخروہوں اور کہا کہ عوام تمام تر اختلافات ختم کرکے حلقے کے ترقی کیلئے متحد ہوجائیں اور سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خیبرپختونخوا کی تقدیر بدل جائے گی یہ منصوبہ ملک دشمن قوتوں کے آنکھوں میں کھٹک رہا ہے کیونکہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا اس موقع پر ایم پی اے شیراز خان نے بارہ کلاس رومز اور 16باتھ رومز کیلئے تین کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا تقریب سے اشفاق احمد، شمس القمر، عبدالرحمان، عارف شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے شیراز خان نے تعلیم کے میدان میں کئی منصوبے شروع کرکے اہلیان ٹوپی کے دل جیت لیے اس موقع پر اہلیان ٹوپی نے شیراز خان کا بھرپور استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کیے #

متعلقہ عنوان :