بیع الاول کا پیغام ہے کہ حضور نبی کریم حضرت محمد ﷺکے اسوہ حسنہ کی پیروی کی جائے‘ اعجاز احمد چوہدری

منگل 13 دسمبر 2016 21:53

بیع الاول کا پیغام ہے کہ حضور نبی کریم حضرت محمد ﷺکے اسوہ حسنہ کی پیروی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کا پیغام ہے کہ حضور نبی کریم حضرت محمد ﷺکے اسوہ حسنہ کی پیروی کی جائے محض عشق و محبت ناکافی ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالیں ،اسوہ حسنہ ہماری زندگیوں کیلئے بہترین نمونہ ہے ،آپ ؐ سے حقیقی محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کو دین اسلام کے مطابق گزاریں۔

گزشتہ روز عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر منقعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ نفرتوں کو ختم کرکے اتحا د ،یکجہتی اور یگا نگت کا مظاہرہ کیا جائے ، امت مسلمہ جن بحرانوںاور مسائل حل کا آج شکا ر ہے ان سے نکلنے کا واحد راستہ کہ حضور نبی کریم حضرت محمد ﷺکے بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل کر نے سے ممکن ہوگا ۔

(جاری ہے)

نبی کریم ؐ رحمت العالمین ہیں ، آپؐ کی سیرت انسانیت کی رہنمائی کیلئے بہترین نمونہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نبی ﷺکی پوری زندگی بہترین عملی نمونہ ہے اور کافر بھی انہیں صادق اور امین جانتے تھے اور اپنی امانتیں آپ ﷺکے پاس رکھواتے تھے اگرہمیںدنیا و آخرت میںسرخرو ہوناہے تو اس کیلئے ہمیں آپ ؐکی بتائی ہوئی تعلیمات کو اپناناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حضورﷺ کا یوم ولادت اللہ تعالیٰ کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے خاص تحفہ ہے جسے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان عزت واحترام ، عقیدت اور جوش و خروش سے مناتے ہیں۔