وزیراعلیٰ پنجاب کا دھند کے باعث بعض شہروں میں ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

منگل 13 دسمبر 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دھند کے باعث صوبے کے بعض شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔