اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی

منگل 13 دسمبر 2016 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔استحقاق پر ایم این اے نوید قمر،اعجاز جاکھرانی،شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کے دستخط موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔تحریک استحقاق کے مطابق پانامہ لیکس سے متعلق معاملے میں وزیراعظم کے بیانات میں تضادات ہیں۔وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب اور قوم سی2بار خطاب میں جھوٹ پر مبنی بیان دیا ہی۔۔۔(ولی)