لاہور،کسانوں کی مشکلات کے حل کے لئے ایگریکلچر ہائوس میں سیل قائم

منگل 13 دسمبر 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) عوامی سہولت کار کمیٹی محکمہ زراعت پنجاب کے وائس چیئرمین حامد نواز نے کسانوں کے مسائل سننے اور حل کروانے میں مدد دینے کیلئے ایگریکلچر ہائوس میں ایک سیل قائم کردیا ہے۔ انہوںنے یہ بات فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین ندیم الحسن سے ملاقات کے دوران بتائی جو انہیں ان کے دفتر میں گزشتہ ایک روز وفد کے ساتھ ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ذاتی طورپر موجود رہیں گے تاکہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کے حکومتی وعدہ کو پوراکیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ایک سو ارب روپے کا کسان پیکیج خوش اورخوشحال کسان کا حکومتی خواب پورا کرنے میں مدد کرے گا اور دیہی علاقوں کی حالت زار کو بدل کررکھ دے گا۔ انہوںنے کہا کہ ساڑھے چارلاکھ کسان چھوٹے قرضوں کی سہولت سے مستفید ہونگے اور ربیع کی فصل کیلئے پچیس ہزار روپے فی ایکڑ اورحریف کی فصل پر چالیس ہزار روپے حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :