مسیحی برادری کیلئی22دسمبر سے صوبہ بھر کے مختلف مقامات پر خصوصی ’’کرسمس بازار ‘‘ قائم کئے جائیں گی:خلیل طاہر

صارفین کو ارزاں نرخوں پر معیاری اشیاء، فول پروف سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 13 دسمبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کرسمس کی تیاریوں میں مصروف مسیحی برادری کیلئی22دسمبر سے صوبہ بھر کے مختلف مقامات پر خصوصی ’’کرسمس بازار ‘‘ قائم کرے گی جہاں صارفین کو معیاری اشیاء ضروریہ ارزاں داموں فروخت کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات آج محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور حکومت پنجاب کے افسران کے اجلاس کی صدارت کہی-خلیل طاہر سندھو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مسیحی برادر ی کے لئے قائم کئے جانے والے ان کرسمس بازاروں میں صارفین کو فول پروف سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے بھی اقدامات عمل میں لائے جائیں-انہوں نے کہا کہ کرسمس کے تہوار کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کو بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ مسیحی برادری بھر پور انداز میں کرسمس کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکی-انہوں نے کہا کہ کرسمس تقریبات کے دوران 24دسمبر اور25دسمبر کو لوڈ شیڈنگ سے مثتنی قراردینے کے لئے وزارت بجلی و پانی کو خط لکھ دیا گیا-خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ کرسمس بازاروں میں رعا یتی نرخوں پر اشیائے صرف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

متعلقہ عنوان :