کراچی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو کراچی پہنچادیا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو کراچی پہنچادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رحمان عرف بھولا کو ایف آئی اے کی ٹیم بنکاک سے لے کر آئی ہے،ایف آئی اے کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ بدر بلوچ اور رحمت اللہ ڈومکی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم رحمان بھولا کو اب کراچی پولیس کے حوالے کرے گی، واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا کی گرفتاری چند روز قبل تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوئی تھی۔رحمان عرف بھولا متحدہ قومی موومنٹ بلدیہ سیکٹر کا سابق رکن اورسانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم ہے، سانحے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 260سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔#

متعلقہ عنوان :