سب ڈویثزن ہجیرہ میں بجلی چوروں اور بل جمع نہ کرانے والوںکی شامت آ گئی ،

محکمہ برقیات ہجیرہ نے ایکشن پلان تیار کرلیا

منگل 13 دسمبر 2016 21:40

ہجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) خبر دار ، بجلی بل فوری جمع کرائے جائیں ، ورنہ اندھیرا نا دہندگان کا مقدر بنے گا ، سب ڈویثزن ہجیرہ میں بجلی چوروں اور بل جمع نہ کرانے والوںکی شامت آ گئی ، محکمہ برقیات ہجیرہ نے ایکشن پلان تیار کر لیا ، مہتمم برقیات ہجیرہ نے سٹاف میٹینگ میں سخت احکامات جاری کر دئیے، تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات ہجیرہ کا ایک اجلاس زیر صدرات مہتم برقیات عبدالرشید ووگرا منعقد ہوا جس مین جملہ سٹاف نے شرکت کی ، اجلاس میں ایکسئین ہجیرہ ( مہتمم برقیات) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں اور بل بجلی نہ جمع کرانے والوںکے خلاف فوری ایکشن لیا جائیگا، انہوں نے تمام باقیداران کو متنبہ کیا کے اپنے اپنے ذمے بجلی کے واجبات فوری جمع کرائیں ، انہوں نے کہا کہ بل نہ جمع کرانے والے باقیداران کے ہنگامی بنیادوں پر کنکشن منقطع کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ماہ رواں ریوینو ریکوری کا مہینہ ہے بقایا جات کی وسولی کی لئے مہم تیز کی جائے اور محکمانہ ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے انہو ںنے کہا جو آفیسر یا اہلکار غفلت کا مرتکب ہو ا اسکے خلاف سپیشل پاور ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :