ہجیرہ میں جشن عید میلادالنبی ؐ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 21:40

ہجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) ہجیرہ میں جشن عید میلادالنبی ؐ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا ، شمع رسالت کے پروانے جھوم اٹھے ، شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا ، اس سلسلہ میں ایک بڑا جلوس جامعہ محیی الاسلام صدیقیہ سے حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد سلطان صدیقی و دیگر کی قیادت میں نکالا گیا جو شہر کا چکر لگانے کے بعد واپس مسجد مین اختتام پزیر ہوا ۔

(جاری ہے)

جسکے بعد مسجد میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا دوران جلوس نعت خوان صاحبزادہ شمس العارفین و دیگر نعت خوانی کرکے حضورؐ سے عقیدت کا اظہار کرتے رہے ، دوسرا بڑا جلوس جامعہ حنفیہ رضویہ سے زیر قیادت حضرت علامہ مولانا محمد حیات خان قادری ، سابق سپیکر اسمبلی سردارغلام صادق خان ، سابق وزیر سردار عبدالقیوم نیازی نکالا گیا جو شہر کا چکر لگانے کے بعد اھاطہ سول سپلائی میںجلسہ کی شکل اختیار کر گیا ، فضاء درود و سلام سے گونجتی رہی ، نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

دریں اثناء درہ شیر خان ، تیتری نوٹ، مدارپور،ڈونگہ گھمیر،دھر بازار، منڈھول، میں بھی عاشقان مصطفی نے جلوس نکال کر آقائے دو جہاں سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ، جلوسوںکے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتطامات کئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :