راولاکوٹ، الصبغہ کرپشن سکینڈل کے مرکزی کردار عبدالرحمان کی رہائش گاہ پر نیب کا چھاپہ

ملزم ہتھکڑی سمیت فرار، ملزم کے ساتھیوں سے دو کلاشنکوف ضبط ،دو پولیس اہلکار زخمی ،ایف آئی آر درج

منگل 13 دسمبر 2016 21:37

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) راولاکوٹ کے نواحی علاقے پڑکوٹ میں اربوں روپے کے کرپشن کے مشہور سکینڈل الصبغہ کے مرکزی کردار عبدالرحمان عرف نعیم خان کی رہائش گاہ پر نیب کا چھاپہ،ملزم ہتھکڑی سمیت فرار، ملزم کے ساتھیوں سے دو کلاشنکوف ضبط ،دو پولیس اہلکار زخمی ،ایف آئی آر درج ملزم جماعت اسلامی کے رہنما حلیم خان کے بھائی سمیت آٹھ افراد کے ورانٹ گرفتاری کی اطلاعات جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر اور حلقہ دو کے سابق امیدوار اسمبلی حلیم خان کا حقیقی بھائی چند روز قبل بن بیک کے قریبی علاقے سے نعیم خان کا ایک ساتھی گرفتار کیا گیا تھا جسے پولیس اثر و رسوخ پر رہا کر دیاگیا ذرائع کیمطابق الصبغہ کے نام سے کاروبار کا آغاز کر کے راولاکوٹ کے مختلف علاقوں سے لوگوں سے ساڑھے چار ارب روپے کے رقم بٹوری گئی اس بڑے فراڈ کا کیس نیب کی عدالت میں چل رہا ہے مشہور زمانہ فراڈ کیس کے مرکزی کردار نعیم خان کی گھر موجودگی کی اطلاع ملنے پر نیب نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر نعیم خان کو گرفتار کر لیا اسے ہتھکڑی لگا کر پولیس اپنے ہمراہ لے جا رہی تھی کہ خواتین کے شور مچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور پولیس پر ہلہ بول دیا دو گھنٹے تک علاقہ میدان کارزار بنا رہا مشتعل افراد نے ہتھکڑی سمیت نعیم خان کو پولیس سے چھڑا لیا اس لڑائی میںدو پولیس اہلکار چوہدری عبدالمجید اور احتساب بیورو کے اہلکار بشارت خان زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق وقاص خان رضوان خان وحید خان اور حمید خان نامی افراد مقامی شر پسندوں کی رہنمائی کر تے رہے دور افتادہ علاقے میں جدید اسلحہ پہنچنے پر مقامی لوگ حیران ہیں کہ اس علاقے میں اتنا خطرناک اور جدید اسلحہ کسطر ح پہنچا فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا واضح رہے کہ صبغہ سکینڈل میں جماعت اسلامی کے رہنما حلیم خان کے بھائی سمیت آٹھ افراد کے ورانٹ گرفتاری کی اطلاعات ہیں لیکن تاحال کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا دو سال گزرنے کے باوجود بعض لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن ان کے گھرانے آج بھی لوٹی گئی رقم کا انتظار کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :