یو بی جی نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں اپنی اکثریت ثابت کردی ، مخالف امیدواروں کا گھر جانا یقینی ہے، افتخار علی ملک

منگل 13 دسمبر 2016 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ یو بی جی نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں اپنی اکثریت ثابت کردی ہے اور مخالف امیدواروں کا گھر جانا یقینی ہے ،اپوزیشن کوفیڈریشن کے الیکشن میں ایسی عبرتناک شکست ہوگی کہ آئندہ پانچ سال تک کوئی ہمارے گروپ کے مقابلے میں آنے کی ہمت نہیںکریگا۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں یوبی جی سندھ زون کے چیئرمین خالدتواب اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی جانب سے ایف پی سی سی آئی میں یو بی جی کی جانب سے نامزد کردہ صدارتی امیدوار زبیرطفیل،سینئرنائب صدر کے امیدوارعامرعطاباجوہ اور نائب صدور کے میدواروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پریو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ،گلزار فیروز،سینیٹر عبدالحسیب خان،،یاں شوکت مسعود،اصغر خان اچکزئی،زبیرطفیل،عامرعطا باجوہ،حاجی دھنی بخش میمن،خالدتواب،اختیاربیگ،عبدالسمیع خان،منظورالحق ملک،ارشد جمال،حنیف گوہر،انجینئرداروخان،مریم چوہدری،جاویداقبال نے بھی خطاب کیا جبکہ سردار یاسین ملک،حمیداخترچڈھا،ملک خدابخش،نقی باڑی،دائود عثمان جھکورا،مرزااشتیاق بیگ،آتم پرکاش،عرفان سروانہ،اکرام راجپوت، وحیداحمد، احمد چنائے،عبدالشکورکھتری،شکیل احمدڈھینگڑا،فرحان حنیف،نوراحمدخان،وسیم وہرہ،ممتاز شیخ،خواجہ عبدالغفور،ستیش آنند،شہزاد مبین،تسلیم الدین باٹلے،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ،زبیرباویجہ،سلمان طفیل، رضوان دیوان فاروقی، غضنفر خان، عا طف اشرف، سلمان شمسی، کیپٹن معیز، شو کت اسما عیل، بشیر احمد، ناہید مسعود،روزینہ جلال،فرزانہ خان،رضوانہ شاہد،سعیدہ بانو سمیت ایف پی سی سی آئی کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی کے اراکین وخواتین کی بہت بڑی تعدد موجود تھی۔

یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا کہ میں نے اور ایس ایم منیر نے ملک وقوم کی خدمت کرنے،نوجوانوں کو آگے لانے اور فیڈریشن سے بدعنوانیوں کے خاتمے کیلئے جو سفر شروع کیا تھااس میں ملک بھر کے تاجرنمائندے جوق درجوق شامل ہورہے ہیں،ہمیں کسی عہدے یا کسی صلہ کی لالچ نہیںبلکہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور معیشت مستحکم ہو،میں اور ایس ایم منیر کی یہ بھی کوششہے کہ حکومت سے بزنس کمیونٹی کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میںٹیکنوکریٹس کی تین تین سیٹیں حاصل کریں اور ہم نے حکومت سے یہ مطالبہ کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی 90 فیصد ووٹ لے گا ،ہم مخالفین کی طرح فٹافٹ اور شارٹ کٹ کو نہیں مانتے بلکہ نئی نسل کو ایک مضبوط پلیٹ فارم دے رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ زبیرطفیل اور ہمارے تمام امیدوار منتخب ہوکراس ادارے کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے۔یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ماضی میں ایف پی سی سی آئی کے فنڈ سے گھروں کے خرچے چلائے جاتے تھے، تجارتی نمائشوں میں شرکت کے نام پر مخصوس عناصر لاکھوں روپے لے کر اپنی جیبوں میں رکھ لیتے تھے اور ملازمین کا پرویڈنٹ فنڈ بھی ہڑپ کیا گیامگر ہم نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی بلاامتیازخد مت کے ساتھ ساتھ فیڈریشن سے بدعنوانیوں کو ختم کیا ، ہمارے عہدیدار فیڈریشن کے خزانے پربوجھ بننے کے بجائے اپنی جیب سے اندرون وبیرون ملک کا سفر اور ہوٹل کا خرچ بھی خودکرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک یونائٹیڈ بزنس گروپ کو بھرپور اکثریت حاصل ہے اور اب مخالفین کو فرار کا راستہ بھی نہیں ملے گا،غلام علی کواس بار خیبر پختونخواسے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کیلئے تائید کنندہ بھی نہیں مل رہے جبکہ مخالف صدارتی امیدوار جس ایسوسی ایشن سے فیڈریشن میں صدارتی امیدوار نامزد ہوئے ہیں اس کا دوسرا ووٹ بھی انکے حق میں نہیں ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ گڈانی میں بحری جہاز میں لگنے والی آگ کی آڑ میں شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رضوان دیوان فاروقی کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیا گیا لیکن فیڈریشن نے اور زبیرطفیل نے انہیں چھڑایا حالانکہ انکا کوئی قصور نہ تھا اسی طرح ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ ایک حادثہ تھی مگر ہوٹل کے مالک پر غلط الزامات لگاکر پیسے بٹورنے کی سازش کی جارہی ہے مگر فیڈریشن چیمبر آف کامرس ایسا نہیں ہونے دے گی ،ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی کے گھر میں آگ لگے تو اس گھر کے مالک کو ہی بند کردیا جائے۔

خالدتواب اور اختیار بیگ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو گزشتہ10سال سے یہ شکایت تھی کہ حکومت اور ایف پی سی سی آئی ایک پیج پر نہیںہیں مگر آفرین ہے زبیرطفیل پر جنہوں نے فیڈریشن کی ایف بی آر کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے نہ صرف وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو ایک پیج پر لائے بلکہ آج وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کوئی بھی پالیسی بناتے وقت ایف پی سی سی آئی سے مشاورت کررہے ہیں۔

سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے کہ جہاں وسائل بہت ہیں اور مسائل کم ہیں بلکہ کرپشن،لاء اینڈ آرڈر سمیت دیگر اندرونی وبیرونی مسائل ہمارے خود کے پیدا کردہ ہیں اور انکے حل کیلئے بزنس کمیونٹی کو ایسی قیادت کو چننا ہوگا جو انکے مسائل کو بخوبی بااختیار افراد تک پہنچا سکے ،ایف پی سی سی آئی کی صدارت کوئی بچوں کا کھیل نہیں کہ کسی ضدی بچے کے حوالے کردی جائے۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدارتی امیدوارزبیرطفیل نے کہا کہ اس وقت ضرورت ملک میں نئی انڈسٹری لگانے کی ہے جس کیلئے حکومت کو ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی اجازت دینی چاہیئے،اگر انڈسٹری لگے گی تو روزگار کے نئے مواقع دستیاب ہونگے اور حکومت کی ٹیکس آمدنی بھی بڑھے گی،اس کے علاوہ حکومت سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کرے ،کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح کو 30فیصد سے گھٹا کر25فیصد کیا جائے کیونکہ خطے میں یہ شرح25فیصد ہے اور ساتھ ہی بجلی کے نرخ بھی کم کئے جائیں۔

زبیرطفیل نے کہا کہ بے بنیاد دعوں اور مصنوعی نعروں سے الیکشن جیتے نہیں جاسکتے بلکہ اس کیلئے بزنس کمیونٹی کی طویل عرصہ خدمت کرنی پڑتی ہے جو ہمارے قائدین بخوبی کررہے ہیں۔ گلزار فیروز نے کہا کہ فیڈریشن میںاپوزیشن گروپ اپنی بقاء کی آخری جنگ لڑتے ہوئے اپنی شکست کو تسلیم کرچکا ہے اور وہ فرار کا راستہ تلاش کررہے ہیں،مخالف گروپ کے صدارتی امیدوار نے ہمارے خلاف 40کیسز کئے جن میں سی90فیصد کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوچکا ہے،شکست خوردہ عناصر ایسی ہی حرکتیں کرتے ہیں ، اگر مخالف گروپ کے پاس ووٹرز کی طاقت ہوتی تو وہ منفی حربے استعمال نہ کرتے،ہمارے آج کے جلسے میں سندھ سی100 سے زائد ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی کے اراکین کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری فتح اور اپوزیشن کی شکست یقینی ہوچکی ہے۔

عامرعطا باجوہ اور شوکت مسعود نے کہا کہ جس طرح پنجاب افتخار ملک کی شان ہے اسی طرح کراچی ایس ایم منیر کا قلعہ ہے،پنجاب کا95فیصد ووٹ یو بی جی کے ساتھ ہے اور مخالف گروپ کو وہاں امیدوار تو درکنار ووٹرز بھی دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالف گروپ کے پاس بزنس کمیونٹی کی خدمت کرنے کی لگن نہیں ہے،لیڈر وہ ہوتا ہے جو دوستوں کا دوست ہو،کسی سے غداری نہ کرے،لوٹا نہ ہو اور مخالف گروپ میں ایسے عناصر بھرے پڑے ہیں۔انجینئرداروخان نے کہا کہ بلوچستان یو بی جی کے ساتھ ہے اور مخالف گروپ کے امیدواروں کو اپنی ہی ایسوسی ایشن اور چیمبرز کی حمایت حاصل نہیں ہے۔حاجی دھنی بخش نے کہا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ یو بی جی نے پہلی بارشکارپور کو نائب صدر کیلئے نامزد کیا ہے ۔#

متعلقہ عنوان :