ایس ایم منیربزنس کمیونٹی کومتحدکرنے کی بجائے تباہ کررہے ہیں،پاکستان بزنس گروپ
منگل 13 دسمبر 2016 21:37
(جاری ہے)
پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کا اتحاد ملک بھر کے تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گا اور فیڈریشن کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ایف پی سی سی آئی کا درخشاں ماضی ایک مرتبہ پھر واپس لائیں گے۔
منگل کو پی بی جی اوربی ایم پی کے الیکشن سیل سے جاری مشترکہ بیان میں دونوں گروپوں کے رہنمائوں نے کہاکہ ایس ایم منیر نہ صرف فیڈریشن بلکہ تاجر برادری کو بھی تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔وہ سی ای اوٹی ڈی اے پی کے عہدے کا ناجائزفائدہ اٹھاکرایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیرٹڈاپ کے سی ای اوہیں اور یہ سرکاری عہدہ ہے ساتھ ہی ساتھ وہ یونایئٹڈ بزنس گروپ کے چیف پیٹرن بھی ہیں اور انہوں نے پورا سال ایف پی سی سی آئی کے ووٹروں پر اثر انداز ہونے پر صرف کیا۔ایس ایم منیرکی بطورسی ای او ٹی ڈی اے پی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ان کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کی ایکسپورٹ کو5ارب ڈالر کاناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیر اپنے اڑھائی سالہ دور میں ٹڈاپ پر توجہ دینے کی بجائے ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں مداخلت کرتے رہے اور اپنے من پسند صنعت کاروں کو نوازا۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایم منیرکو سیاست کازیادہ ہی شوق ہے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں پھرسیاست میں حصہ لیں۔بزنس مین پینل کے رہنمائوں نے کہاکہ ایس ایم منیرنے ایف پی سی سی آئی کے گزشتہ الیکشن میں بھی ووٹروں کو بلیک میل کرکے ووٹ حاصل کیے، انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی مخالفین کے ہتھکنڈوں کو سمجھ چکی ہے اور وہ جانتی ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران کس طرح ان کے کاندھے کو استعمال کرکے ذاتی فوائد حاصل کیے گئے ہیں ۔اس مرتبہ تاجروصنعتکاربرادری ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔انہو ں نے کہا کہ فیڈریشن میں آمریت قائم کرنے والے کسی منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں ۔ان کا بھیانک چہرہ بزنس کمیونٹی کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی، بالخصوص ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو کمیٹی اور جنرل باڈی کے ممبران امیدوار کی قابلیت اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے اور ایف پی سی سی آئی کو کمزور کرنے والے یو بی جی گروپ کو مسترد کردیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.