کراچی ،نیب کی فیڈرل بی ایریا میں کارروائی، چائنہ کٹنگ کا ماسٹر مائنڈ شاکر لنگڑا گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) قومی احتساب بیورو نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے چائنہ کٹنگ کے ماسٹر مائنڈ شاکر لنگڑا کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم سرکاری ملازم ہے۔ نیب سندھ نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر چائنہ کٹنگ کرنے والے سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم محمد شاکر عرف لنگڑا کے ڈی اے کے دیگر افسران کے ساتھ چائنہ کٹنگ کے کیسز میں نیب کو مطلوب تھا۔ ملزم نے سرجانی ٹائون میں چائنہ کٹنگ کی اور رفاعی پلاٹوں کو بھی اونے پونے داموں فروخت کیا۔ ملزم چائنہ کٹنگ کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے بھی بٹور چکا ہے۔ ملزم کے ڈی اے کا سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ہے۔ ملزم کے ڈی اے کے 14 دیگر افسران کا ساتھی ہے اور مختلف کیسز میں نامزد ہے۔ملزم شاکر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم منہاج قاضی کا قریبی ساتھی ہے جسے عدالت مفرور قرار دے چکی تھی۔ ملزم سے مزید تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :