کراچی ،گرفتار یوسف عرف گدھا گاڑی بلدیہ فیکٹری سانحے کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کا قریبی ساتھی نکلا

منگل 13 دسمبر 2016 21:37

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) کراچی میں گرفتار یوسف عرف گدھا گاڑی بلدیہ فیکٹری سانحے کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کا قریبی ساتھی نکلا۔ رحمان بھولا سانحے کے تین دن تک امدادی کام کرتا رہا جبکہ سیکٹر انچارج بھی آگ لگانے میں ملوث ہے۔ دو روز قبل ٹیپو سلطان سے گرفتار یوسف عرف گدھا گاڑی نے سب کچھ اگل دیا ، ملزم سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار رحمان بھولا کا قریبی ساتھی ہے۔

یوسف عرف گدھا گاڑی کے مطابق سیکٹر انچارج بلدیہ اصغر بیگ بھی سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

سیکٹر انچارج اصغر بیگ کا بھائی اشرف بیگ فیکٹری مینجراوربھانجا یاسر بیگ بھی ملازم تھا اور انہی کے ذریعے فیکٹری کی اطلاعات ملتی تھی۔ یوسف گدھا گاڑی نے انکشاف کیا کہ رحمان بھولا نے سانحے کے بعد 3 دن تک امدادی کیمپ لگا کرفیکٹری سے لاشیں نکالتا رہا۔ یوسف گدھا گاڑی نے دوران تفتیش رحمان بھولا اور ساتھیوں کے ہمراہ مل کر 16 قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ یوسف گدھا گاڑی نے بتایاکہ سیکٹر انچارج اصغر بیگ کے کہنے پراے این پی کے 5 کارکنان اور ترک مارکیٹ میں بھائیوں کو بھی قتل کیا۔ یوسف عرف گدھا گاڑی کے انکشافات رحمان بھولا سے تفتیش کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :