سندھ ہائیکورٹ ،گٹکے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور دیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب

منگل 13 دسمبر 2016 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گٹکے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور دیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی حکومت گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا چکی ہے۔ پابندی کے باوجود صوبے بھر میں گٹکے کی تیاری اور فروخت جاری ہے۔ گٹکا کینسر اور کئی دیگر موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔