پورے شہر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ شہر کو سجانے کے کام بھی کریں گے، میئر کراچی

مونومنٹ کراچی کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں، ملیر اور کورنگی کو پر امن اور خوبصورت بنائیں گے، وسیم اختر

منگل 13 دسمبر 2016 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پورے شہر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر کو سجانے کے کام بھی کریں گے، مونومنٹ کراچی کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں، ملیر اور کورنگی کو پر امن اور خوبصورت بنائیں گے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے حرمین چوک ملیر میں عید میلا النبی ﷺ کی مناسبت سے گنبد خضرا کی شبیہ پر مبنی مونومنٹ کے افتتاح کے موقع پر اس یادگار کو دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی میونسپل کارپوریشن کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ مونومنٹ کا افتتاح شہر میں جاری سو روزہ صفائی مہم کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم مل جل کر شہر کے تمام مسائل کو حل کریں گے عوام ہمارا ساتھ دیں ہم لیڈر بن کر نہیں بلکہ خادم بن کر کام کرنا چاہتے ہیں کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت اور پارکس اور پلے گرائونڈز کو بہتر بنانے کا مقصد شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں سہولیات مہیا کرنا ہے، ہم نے یہ کام نیک جذبے کے تحت شروع کیا ہے اور کراچی کے شہریوں کے تعاون سے اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :