سرگودھا،حسا س ادارے کی رپورٹ پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے سرکار ی ادویات برآ مد

استعمال شد ہ انجکشن ڈرپس اور دیگر سا ما ن ضائع کر نے کی بجا ئے کباڑیئے کو فروخت کر نے کا انکشا ف

منگل 13 دسمبر 2016 21:35

حید ر آباد ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء)حسا س ادارے کی رپورٹ پر سرگودھا سے جعلی ادویات کی فیکٹر ی پکڑ ے جا نے اور وسیع پیمانے پر جعلی ادویا ت کی برآمدگی کے اگلے مر حلے میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا سے بھی سرکار ی ادویات برآ مد کر لی گئیں جب کہ استعمال شد ہ انجکشن ڈرپس اور دیگر سا ما ن ضائع کر نے کی بجا ئے اسے کباڑیئے کو فروخت کر دینے کے انکشا ف کے بعد ملز ما ن کے خلا ف مقدمات کا اندراج کر تے ہو ئے تحقیقات کا دائر ہ بھی وسیع کر دیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجا ب کو ارسا ل کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ حکومت پنجا ب نے سپیشل برانچ کو ایک خصو صی ٹاسک دیا جس میں جعلی ادویات تیا ر کر نے اور فروخت کر نے والو ں کی مانیٹرنگ اور ان کے خلا ف بھر پو ر ایکشن کی ہدایت کی گئی جس پر سپیشل برانچ پولیس سرگودھا نے نواحی گا ئو ں 39 شمالی کے قریب واقع جعلی ادویات بنا نے والی فیکٹر ی کا سراغ لگا کر پولیس اور محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ مل کر چھا پہ ما ر ا جہا ں سے لا کھو ں روپے مالیت کی مبینہ طور پر جعلی ادویات برآ مد کر لی گئی مز ید انکشاف پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے احاطہ میں بھی استعمال ادویات سرکار ی ادویات اور سا ما ن جو کہ ضائع کر نے کے بجا ئے کباڑیئے کو فروخت کر دی جا تی تھیں برآمد کر لیں اور دو نو ں واقعات کے الگ الگ مقدمات در ج کرلئے گئے ۔