سرگودھا،تھا نہ سی آ ئی اے سٹاف کے مبینہ زیر حراست 7 ملز ما ن پولیس کو جل دے کر فرار

پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، نا کہ بند ی کر لی گئی

منگل 13 دسمبر 2016 21:35

حید ر آباد ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) تھا نہ سی آ ئی اے سٹاف کے مبینہ زیر حراست 7 ملز ما ن پولیس کو جل دے کر فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور نا کہ بند ی کر لی گئی ۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جشن عید میلا د النبی کی وجہ سے اہم مقامات پر ڈیوٹیا ں لگائی گئی تھیں تو اس کا پولیس کے زیر حراست ملز ما ن نے بھی بھر پو ر فا ئد ہ اٹھا یا اور چپکے سے آنکھ چرا کر فرار ہو جا نے میں کا میا ب ہو گئے ۔

سی آ ئی اے سٹاف انچار ج رائو عا ر ف کے مطابق ان ملز ما ن کو سابقہ ریکارڈ یا فتہ ہو نے کی وجہ سے شامل تفتیش کیا گیا تھا ۔دوسری جا نب ذرائع کے مطابق سی آئی اے سٹا ف سے بھاگنے والو ں میں چور ی ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کے سابقہ ریکارڈ یا فتہ ملز ما ن امیتا ز ۔

(جاری ہے)

تو قیر عبا س ۔ مطیع اللہ ۔ سیف علی ۔اعظم ۔ ناصر اور آصف کے نا م بتائے جا رہے ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جو ملز ما ن سی آ ئی اے پولیس کی حراست سے فرار ہو ئے ان کا تعاقب کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ان میں سے دو ریکارڈر ملز ما ن کی تلا ش جا ری ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف تھا نو ں کی طر ف سے چا لا ن کر کے جیل بھجوا ئے گئے ایسے ملز ما ن جو چور ی ڈکیتی اور سنگین وارداتو ں میں ملوث ہو تے ہیں کو عدالت سے ضمانت کے بعد جیل کے احاطے سے ہی رھائی کے وقت سی آ ئی اے پولیس گرفتار کرلیتی ہے اور عدالت کی طر ف سے رہائی کے احکا ما ت کے باوجو د انہیں دو با ر ہ گرفتار کرلیا جا تا ہے اور فرارہو نے والے ملز ما ن بھی انہی ملز ما ن میں شامل تھے جن کی ضمانتیں تو ہو چکی تھی لیکن سی آ ئی اے پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :