سرگودھا، گنے کا سیز ن شروع ہو تے ہی ٹریفک حادثات میں اضا فہ،ٹریکٹر ٹرالیو ں پر ریفلیکٹر لگا نے کا حکم

منگل 13 دسمبر 2016 21:35

حید ر آباد ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) گنے کا سیز ن شروع ہو تے ہی ٹریفک حادثات میں اضا فہ ۔ٹریکٹر ٹرالیو ں پر ریفلیکٹر لگا نے کا حکم دے دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق بڑھتے ہو ئے ٹریفک حادثات کا سبب گنے سے اوورلوڈ ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیا ں بن رہی ہیں جس سے کئی مہلک حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹریفک کو کنٹر و ل کر نے والے اور اوورلوڈنگ کو چیک کر نے والے اداروں کی طر ف سے اس کے تدارک کے لئے عملی اقدامات نہ ہو نے پر ٹریفک حادثات میں تشویشنا ک حد تک اضا فہ ہو رھا ہے ۔

آئی جی پولیس پنجا ب نے ان حادثات کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ان علاقوں میں جہا ں شوگر ملز مو جو د ہیں گنے کی ٹریکٹر ٹرالیو ں اور ٹرالو ں کو ریفلیکٹر لگا نے اور ان کو سختی سے چیک کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :