سرگودھا میانوالی اور بھکر میں ڈرائیونگ لا ئسنسنگ برانچ کی گذشتہ پا نچ سال کے ریکارڈ کی چھا ن بین اور رپورٹ جلد مکمل کر نے کے احکا ما ت جا ر ی

منگل 13 دسمبر 2016 21:31

حید ر آباد ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آ فیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے سرگودھا میانوالی اور بھکر میں مو جو د ڈرائیونگ لا ئسنسنگ برانچ کی گذشتہ پا نچ سال کے ریکارڈ کی چھا ن بین کر نے اور اس کی رپورٹ جلد از جلد مکمل کر نے کے احکا ما ت جا ر ی کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ سرگودھا میں مبینہ بے ضابطگیو ں کی چھا ن بین کے لئے ڈی پی او سرگودھا نے ٹیکنیکل ما ہر ین کی ایک ٹیم کو بھی لا ہو ر سے سرگودھا بلا نے کا فیصلہ کیا ہے جو آئند ہ دو تین روز میں سرگودھا پہنچ جا ئے گی ۔

ٹریفک پولیس کے انسپکٹر نو ر محمد کو انکو ائر ی آفیسر مقر ر کیا گیا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مبینہ بے ضابطگیو ں پر حال ہی میں ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ کا عملہ معطل کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :