سپریم کور ٹ نے اغوا میں ملوث دو ملزمان کو ناکافی شواہد پر بری کردیا

منگل 13 دسمبر 2016 21:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) سپریم کور ٹ نے سرائے عالمگیرمیں ایک شخص کو اغوا کرنے میں ملوث دو ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ منگل کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی ساعت کی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ملزم سجاد بٹ اور محمد وارث پر سرائے عالمگیر سے طارق بشیر نامی شخص کو اغوا کرنے کا الزام لگایاگیا تھا، جس پرٹرائل کورٹ نے استغاثہ کے ثبوتوں کی روشنی میں ملزمان کو عمر قید کی سزا دی تھی جبکہ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کافیصلہ برقرار رکھا تھا جس کیخلاف ملزمان نے سپریم کور ٹ میں ا پیل دائرکی تھی۔

سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کوبتایاکہ میرے موکلان نے کسی کواغواکرنے میں ملوث نہیں۔ ان کوغلط سزاسنائی گئی ہے۔ فاضل وکیل نے بتایاکہ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات اور شواہد میں تضاد ات پایاجاتاہے لہذا استد عاہے کہ ناکافی شواہد پردونوں کوبری کیا جائے جس پرعدالت نے قراردیاکہ استغاثہ کے ثبوت اس قابل نہیں جس کو بنیاد بنا کر ملزمان کو سزا دی جائے۔ تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو بری کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگر ملزمان کسی دوسرے کیس میں مطلوب ملزم نہیں تو انھیں فوری رہا کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :