سپریم کور ٹ، بینکوں سے متعلق قابل ضمانت جرائم کے مقدمات خصوصی بینکنگ کورٹس میں چلانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت

منگل 13 دسمبر 2016 21:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) سپریم کور ٹ نے بینکوں سے متعلق قابل ضمانت جرائم کے مقدمات خصوصی بینکنگ کورٹس میں چلانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالتوں میں ملزمان کے خلاف جاری ٹرائل کو روکنے کی ہدایت کردی۔ منگل کوجسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر مختلف 24درخواست گزاروں کے وکیل سلمان بٹ نے پیش ہوکرعدالت کوبتایا کہ معمولی اور قابل ضمانت جرائم کے معاملات عام عدالتیں سن سکتی ہیں لیکن سپیشل کورٹس کے طریقہ کار کی پیچیدگیوں کی وجہ سے چھوٹے اور قابل ضمانت جرائم میں بھی ملزمان طویل عرصہ تک زیر حراست ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے ایف آئی اے کاکہناہے کہ قانون کے مطابق اسے ہرطرح کے کیسوں میں ملزمان تفتیش کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے ان کیخلاف مختلف عدالتو ں میں مقدمات چل رہے ہیں ا س لئے استدعاہے کہ ایف آئی اے کو ملزمان سے تفتیش کرنے سے روکاجائے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے ملزمان سے تفتیش روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کواپنی تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی اورکہا کہ بینکوں سے متعلق معمولی جرائم کے مقدمات عام عدالتوں میں چلائے جا سکتے ہیں یا نہیں، یہ ایک اہم قانونی نکتہ ہے اس لئے جب تک عدالت اس کا فیصلہ نہیں کرتی، سپیشل کورٹس میں جاری ٹرائل کو روک دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :