ساہیوال ،جشن عید میلادالنبی ؐ مذہبی جوش وخروش سے منایاگیا

منگل 13 دسمبر 2016 21:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) جشن عید میلادالنبی ؐ مذہبی جوش وخروش سے منایاگیا۔ضلع بھر سے چھوٹے بڑے متعددجلوس وریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی جلوس جامعہ فریدیہ سے علامہ پیر ابوالنصر منظوراحمدشاہ' ڈاکٹر مفتی مظہرفرید کی قیادت میں نکالاگیا جو مزدورپلی پرپہنچا۔ مدینہ مسجد اوردیگرمختلف مقامات سے نکالے جانے والے جلوس بھی مزدور پلی پرپہنچے جہاں سے ایک بڑا جلوس روانہ ہوا جس کی قیادت مولانامنظوراحمدشاہ' ڈاکٹر مفتی مظہرفرید' قاری عبدالستار' مولانا امام بخش ندیم' صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ' ایم این اے پیرسید عمران احمدشاہ' ایم پی اے ملک محمدارشد 'شیخ اعجازرضا ودیگرنے کی ۔

جلوس مختلف بازاروں سے ہوتاہوا بلدیہ گرائونڈپہنچا جہاں میلادمصطفی ؐ کانفرنس سے مقررین نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

غلہ منڈی سے نکلنے والے جلوس کی قیادت نورالحبیب نوری ' حاجی شیخ محمدچوہان ' حاجی نیک محمد نے کی۔ جلاس مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا پل بازار پہنچ کر واپس غلہ منڈی میں جاکر اختتام پذیرہوا۔90/9-L عنایت الہی کالونی اور دیگر مختلف مقامات سے بھی جلوس نکالے گئے۔ دعوت اسلامی کے زیراہتمام بھی دوپہر کے وقت جلوس نکالاگیا جس کی قیادت عبدالسمیع قادری اورعمران عطاری نے کی ۔ رات کو بازاروں اور عمارتو ں پر چراغاں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :