ہربل میڈیسن سے علاج معالجہ پوری دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہی: حکیم محمد شفیع طالب قادری

ْحکومت ہربل میڈیسن کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کری: تحقیقی اجلاس سے اطبا کا اظہارِ خیال

منگل 13 دسمبر 2016 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) جڑی بوٹیوں ( ہربل میڈیسن)سے علاج معالجہ پوری دنیا میں بڑی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ۔ اس کی بڑی وجہ غیر مضر رساں ہونا ہے ۔ مغربی دنیا ان کے حیرت انگیز فوائد کی بنا پر قدرتی طریقہ علاج کو اپنا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمیں حکیم انقلاب طبی کونسل پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری نے کونسل کے ماہانہ تحقیقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں حکیم غلام فرید میر ، حکیم محمد افضل میو، حکیم ریاض الدین صدیقی ، حکیم محمد مشتاق ، حکیم حاجی محمد لطیف ، حکیم مرزا خان ، حکیم صوفی انور قادری ، حکیم محمد انور انجم ، حکیم اشفاق احمد ، حکیم محمد ساجد قادری ، حکیم محمد عابد شفیع ، حکیم محمد شاہد قادری اور طبیبہ نادیہ فرزند نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں سے علاج نزلہ ، زکام سے لے کر کینسر ، ایڈز جیسے خطرناک اور مہلک امراض کیلئے مفید ثابت ہورہا ہے ۔

بے شمار ایسی جڑی بوٹیاں صدیوں سے سرطانِ خون ، سرطانِ جگر اور دیگر مختلف اقسام کے امراضِ خبیثہ میں مستعمل ہے ۔ پوری دنیا کے طبی سائنس دانوں نے اپنی تمام تر تحقیقات کا رخ جڑی بوٹیوں کی طرف کیا ہوا ہے ۔ ادھر ہمارے حکمرانوں کو آپس کی لڑائی سے فرصت نہیں ۔ ویسے بھی وہ طب و اطبا سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ۔ تمام تر سہولیات ، فنڈز ، مراعات و سرپرستی صرف ایلو پیتھی طریقہ علاج کیلئے ہیں اوپر سے طب و اطبا پر بے جا پابندیاں عائد کر کے اس بے ضرر و مفید اور سستے طریقہ علاج سے عوام الناس کو محروم کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے حکومت سے ،مطالبہ کیا کہ ہربل میڈیسن کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کرے اور اس طریقہ علاج کی حقیقی سر پرستی کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ہربل میڈیسن سے استفادہ کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :