پنجاب حکومت کا مسیحی ملازمین کوتنخواہ کرسمس سے قبل دینے کا فیصلہ

منگل 13 دسمبر 2016 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت کا کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے انھیں تنخواہ کرسمس سے قبل دینے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرسمس کے باعث مسیحی ملازمین کو تنخواہ 20 دسمبر کو ادا کردی جائے گی اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف یکم جنوری کونئے بلدیاتی نظام کی آمدکیباعث دیگرتمام سرکاری ملازمین کو بھی 28دسمبرکوتنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔