شفاف احتساب ملک میں کر پشن سے ’’نجات ‘‘ثابت ہوگا ‘ چوہدری محمدسرور

اصولوں پرسمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ہم ظلم ‘ناانصافی اور لوٹ مار کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہے ‘عوام دشمن پالیسوں کے خلاف ہر فورم پر قومی امنگوں کی تر جمانی کی جائیگی ‘پارٹی کارکنوں سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ شفاف احتساب ملک میں کر پشن سے ’’نجات ‘‘ثابت ہوگا ‘ اصولوں پرسمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ہم ظلم ‘ناانصافی اور لوٹ مار کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہے ‘عوام دشمن پالیسوں کے خلاف ہر فورم پر قومی امنگوں کی تر جمانی کی جائیگی ۔

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں ہم ہر وقت آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کرتے ہیں اور جب تک ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوگی ہم آگے نہیں بڑسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کے احتساب سے ملک نہ صرف جمہو ریت اور ادارے مضبوط ہوں گے بلکہ شفاف احتساب ہی ملک کو کر پشن سے بھی نجات ملے گی تحر یک انصاف اور پاکستانی قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے اور ملک میں احتساب کے مطالبے کی منظوری کیلئے تحر یک انصاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور جب تک ملک میں سب کا شفاف احتساب نہیں ہوگا تحر یک انصاف کی عمران خان کی قیادت میں جد وجہد جاری رہیگی ۔