جماعت اسلامی نے کرپشن کیخلاف اپنی مہم کے نئے اہداف طے کر لیے ہیں،نیب ، الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام کو فعال اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور مہم چلائے گی

جماعت اسلامی کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ کا اجلاس سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان نے کرپشن کے خلاف اپنی مہم کے نئے اہداف طے کر لیے ہیں جس کے مطابق نیب ، الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام کو فعال اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور مہم چلائے گی ۔ اس کا فیصلہ آج منصورہ میں جماعت اسلامی کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ اس سال میں جماعت اسلامی نے مالی کرپشن کے خلاف مہم چلا کر رائے عامہ کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیاہے جبکہ ضرورت ہے کہ اخلاقی اور انتخابی کرپشن کی روک تھام کے لیے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی نظام کی سست رفتاری نے ہماری عدلیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوال پیدا کر دیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں میں تاریخیں پڑتی ہیں اور فیصلے نہیں ہوپاتے ۔ لوگ پھانسی چڑھ جاتے ہیں اور پھر اعلی عدلیہ انہیں بری کر کے جگ ہنسائی کا موقع دیتی ہے ۔