ایف آئی اے کرائم سرکل کا اوستہ محمد میں چھاپہ،یوٹیلٹی اسٹور کرپشن کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

منگل 13 دسمبر 2016 21:27

کوئٹہ: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ایف آئی اے کرائم سرکل نے کرپشن کیس میں 7 سالوں سے مطلوب یوٹیلٹی اسٹور اوستہ محمد کے سابق انچارج کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سرکل رضوان اسلم کی نگرانی میں صوبے بھر میں ایف آئی اے کو مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مار کر یوٹیلٹی اسٹور اوستہ محمد کے سابق انچارج اشتہاری ملزم مدد علی ولد قادر بخش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر یوٹیلٹی اسٹورز میں لاکھوں روپے خورد برد کے الزام میں 2009ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کیس درج ہونے کے بعد سے مفرور تھا۔عدالت اسے اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دیگر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :