آئندہ سال موہن جو دڑو میں 500 ایکڑ اراضی پر صنعتی زون بنایا جائیگا ،سی پیک سے جوڑا جائیگا ،افتتاح جنوری میں کیا جائیگا، منظور حسین وسان

منگل 13 دسمبر 2016 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سندھ کے وزیربرائے صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آئندہ سال ضلع لاڑکانہ کے علاقہ موہن جو دڑو میں 500 ایکڑ اراضی پر صنعتی زون بنایا جائے گا اور اسے سی پیک سے جوڑا جائے گا جس کا افتتاح جنوری میں کیا جائیگا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی میں تاجر وصنعتکاروں سے خطاب میںکیا۔

منظور وسان نے کہا کہ ذوالفقار آباد، دھابیجی، نوابشاہ اور ماربل سٹی کے صنعتی زونز کو بھی سی پیک سے جوڑا جائے گا اور سپر ہائی وے پر اقتصادی زون بنایا جارہا ہے جس کے 60 فیصد پلاٹس فروخت ہوچکے ہیں چینی سرمایہ کار بھی اس میں شامل ہیں صوبے بھر میں مخصوص صنعتی علاقے بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جو سرمایہ کار پیسہ باہر لے گئے ہیں وہ جلد واپس پاکستان لائیں ورنہ ان کا پیسہ باہر ہی رہ جائے گا آنے والا 2017 کا سال اقتصادی اور سیاسی استحکام کا سال ہوگا،صنعتکار کراچی کو اپنا بنائیں صنعتکار باہر سے اپنا پیسہ واپس نہیں لے آئے تو نقصان میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے کہا کہ برآمدت میں اضافہ سے بجلی بحران میں کمی اور امن و سیاسی استحکام سے سب کا فائدہ ہوگا صنعتی ایریاز میں تجاوزات بڑا مسئلہ ہے اس کے خاتمے کہ لیے تاجربرادری حکومت کا ساتھ دے سپر ہائی وے صنعتی علاقے میں ایک دو دن میں سڑکوں اور سیوریج کا کام شروع ہوجائے گا جنوری اور فروری میں تمام صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت انفرااسٹرکچر کی بحالی اور بجلی کی پیداوار میں اضافے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سندھ حکومت اور پارٹی قیادت کا بھی یہی کہنا ہے کہ صنعتکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں۔منظور وسان نے کہا کہ 2013 سے قبل اندرونی سندھ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی تھیں جو اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں کچھ تنظمیں کراچی میں گڑ بڑ کرنے کی کوشش کررہی تھیں لیکن اب امن ہوگیا ہے پیپلزپارٹی کے گڑ ھ لیاری میں بھی لوگ پکڑے گئے اس میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی کافی حد تک اندرونی سندھ میں بھی پولیس نے امن کروایا ہے، اے ڈی خواجہ اچھے افسر ہیں۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ میئر کراچی اور سندھ حکومت ایک ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں کوئی اختلافات نہی ہیں۔اس موقعی پر تقریب میں ایس ایم منیر ،محمد حینف گوہر،سینیٹرعبدالحسیب ،سیکریٹری صنعت وتجارت عبدالرحیم سومرو شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :